ذکر تیرا ہی عمدہ ہے پروردگار
لب پہ تیرا ہی کلمہ ہے پروردگار
تیرے بندے ہیں ہم پوجتے ہیں تجھے
تو ہی اپنا سہارا ہے پروردگار
شکر تیرا ادا کیسے کر پائیں گے
نعمتیں تو ہی دیتا ہے پروردگار
کیوں نہ ملتا اذاں سے سکوں قلب کو
تیرا نام اس میں آتا ہے پروردگار
عشق تجھ سے ہے عشق حقیقی ، ہمیں
اس سے آرام ملتا ہے ، پروردگار
قل ہوا اللہ سے یہ ملا ہے سبق
بے نیاز اور یکتا ہے پروردگار
ہے کرم تیرا لاکھوں کہ تو نے ہمیں
ان کی امت میں رکھا ہے پروردگار
خیر و شر میں کریں ہم سدا امتیاز
کر کرم ، تو ہی داتا ہے پروردگار
شکر ہے ، مصطفیٰؐ کے بتانے سے ہی
تجھ کو عینی نے جانا ہے پروردگار
کلام : سید خادم رسول عینی