اہم نکات
- سرخ گوشت کا استعمال کم کریں اور مچھلی یا مرغی پکا کر کھائیں۔
- میٹھی چیزوں سے پرہیز کریں اور پھلوں کو ترجیح دیں۔
- نمک کا استعمال کم کریں اور کھانے کی میز سے نمکدان ہٹا دیں۔
- تھوڑی مقدار میں، دن میں چھ مرتبہ کھانا کھائیں۔
- معالج کے مشورے سے فاقہ اور مناسب ورزش کریں۔
ہائی بلڈ پریشر سے متاثرہ مریضوں کے لئے احتیاطی تدابیر درج کی جا رہی ہیں- جن پر عمل کر کے خون کا دباؤ کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے-
بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر
فشارِ خون یا بلڈ پریشر کو دو اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
پہلی قسم بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر/ہائپر ٹینشن) اور دوسری کم فشارِ خون (لو بلڈ پریشر/ہائپو ٹینشن) کہلاتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے۔
ذیل میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثرہ مریضوں کے لئے احتیاطی تدابیر درج ہیں، جن پر عمل کر کے خون کا دباؤ کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔
ادویات کی مقررہ کردہ خوراک وقت پر استعمال کرنا ضروری ہے۔
سرخ گوشت کا استعمال کم کریں۔
اگر استعمال کرنا پڑے تو چربی کم ہو۔
مچھلی اور مرغی کا گوشت پکا کر کھائیں، تل کر نہیں۔
ہر قسم کی میٹھی چیزوں سے پرہیز کریں۔
پھلوں کو ترجیح دیں۔
خوراک میں حراروں پر خصوصی توجہ دیں۔
نمک کا استعمال کم کریں۔
کھانے کی میز سے نمکدان ہٹا دیں۔
کھانا صحیح مقدار میں اور اچھی طرح چبا کر کھائیں۔
تھوڑی بھوک رہنے پر کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں۔
بغیر بھوک کے کبھی نہ کھائیں۔
دن میں تین مرتبہ پیٹ بھر کر کھانے کے بجائے چھ مرتبہ کم مقدار میں کھائیں۔
تھوڑی مقدار میں کھانے سے کولیسٹرول نارمل رہتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
ڈبہ بند غذاؤں اور بازاری اشیاء سے پرہیز کریں۔
نمک، مرچ، گرم مصالحے، چٹنی، اچار، مربہ، جام، جیلی وغیرہ سے پرہیز کریں۔
غذا میں دو اجزاء شامل کریں۔
ایک حصے میں پھل، سبزیاں، سلاد اور دودھ ہو۔
دوسرے حصے میں نشاستے اور لحمیات والی غذائیں ہوں۔
دونوں اجزاء میں چار اور ایک کی نسبت قائم رکھیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ 80 گرام کی اشیاء پہلے حصے میں سے کھا رہے ہیں، تو دوسرے حصے میں 20 گرام وزن کی اشیاء کھائیں۔
چائے، کافی اور کولا مشروبات سے پرہیز کریں۔
اگر چائے ترک کرنا مشکل ہو تو دن میں دو کپ سے زیادہ نہ پئیں۔
معالج کے مشورے سے فاقہ کریں۔
اس سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے۔
معدے کے کئی عوارض سے بھی نجات ملتی ہے۔
معالج کے مشورے سے مناسب ورزش کریں۔
ورزش صحت کے لئے ضروری ہے۔
بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔