ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مددگار 7 غذائیں

ہائی بلڈ پریشر، جسے عام طور پر ہائپر ٹینشن کہا جاتا ہے، انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ یہ بیماری نہ صرف شریانوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ دل کی مختلف بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق، موجودہ دور کی تیز رفتار زندگی، غیر صحت مند غذائی عادات، مستقل دباؤ اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی نے ہائی بلڈ پریشر کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ عام بنا دیا ہے۔ اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے، طبی ماہرین نے کچھ غذائیں تجویز کی ہیں جو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

1: چقندر

تحقیق کے مطابق چقندر میں موجود نائٹریٹ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا جوس یا سلاد میں استعمال آپ کی صحت کے لیے مفید ہے۔

2: پتوں والی سبزیاں

پتوں والی سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ نہ صرف ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ ان کے کھانے سے دل کی صحت بھی ٹھیک رہتی ہے۔

3: لہسن

لہسن میں اینٹی فنگل اور اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ آپ کے بلڈ پریشر کو منظم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لہسن کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔

garlic 3419544 1280

4: شکر قندی

شکر قندی میں فائبر، پوٹاشیم اور میگنیشیم بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزا ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

5: بروکولی

بروکولی کو خوراک میں شامل کرنا ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، پوٹاشیم، وٹامن کے، پروٹین اور فائبر بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

6: آلو

آلو پوٹاشیم حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

7: گاجریں

گاجروں کا استعمال بینائی کو بہتر کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ اسے کھانے سے ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے سمیت مختلف فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

Leave a Comment