نرگس فخری کافی نک چڑھی اور شاید مجھ سے حسد محسوس کرتی تھیں-مریحہ صفدر

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مریحہ صفدر، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی اداکاری کے مظاہرے کیے ہیں، نے بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری پر حسد اور تنقید کا الزام عائد کیا۔

مریحہ، جنہوں نے لندن سے اداکاری میں ڈگری حاصل کی ہے، حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں اور مختلف امور پر بات چیت کی۔

پروگرام کے دوران، ایک شخص نے ان سے بالی ووڈ میں کام کے تجربات اور پسندیدہ اداکار کے بارے میں سوال کیا۔

مریحہ نے بتایا کہ بھارتی اداکار بہت پروفیشنل ہیں اور وقت کی پابندی کرتے ہیں، مگر نرگس فخری کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیزا، جیکولین فرنینڈس، اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ان کی دوستی اچھی تھی ماسوائے نرگس فخری کے۔ ان کا کہنا تھا کہ نرگس صرف اپنی ہی سوچ میں گم رہتی تھیں اور انہیں اس بات کا حسد تھا کہ نو آموز اداکارہ کو اتنی توجہ کیوں مل رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nargis Fakhri (@nargisfakhri)

یاد دلاتے چلیں کہ مریحہ صفدر نے ریئلٹی شو “تماشا گھر” سے شہرت حاصل کی، اور انہوں نے 2016 میں بالی ووڈ فلم ‘ہاؤس فل 3’ سے ڈیبیو کیا تھا۔ بعدازاں 2017 میں فلم ‘گیسٹ ان لندن’ میں بھی کام کیا۔