-چینی سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی بار سرخ پھولوں سے ہیرا تخلیق کرلیا

چینی سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی بار سرخ پھولوں سے ہیرا تخلیق کرلیا۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ چینی سائنسدانوں نے 3 قیراط کا یہ ہیرا مکمل طور پر کاربن کے عنصر اور سرخ پھولوں سے تخلیق کیا ہے۔ 

اس حیرت انگیز تخلیق کی رونمائی آج چین کے صوبے ہینان کے شہر لویانگ میں ہوئی۔

ویانگ ٹائم پرومائز کمپنی جو کہ مصنوعی ہیرے کے حوالے سے خصوصی مہارت کی حامل ہے، نے یہ ہیرا لویانگ نیشنل پیونی گارڈن کو عطیہ کیا ہے۔

گزشتہ مہینے کے آخر میں لویانگ شہر کے پیونی گارڈن نے ضروری پیونیز (سرخ پھول) فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جن میں تقریباً پچاس پرانے پیونی شامل تھے، تاکہ ایک منفرد ہیرا تخلیق کیا جا سکے۔

اس ہیرے کی قیمت 300,000 چینی یوان ہے۔ لویانگ ٹائم پرومائز کمپنی کے سی ای او وانگ جینگ نے بتایا کہ یہ ہیرا پیونیز سے بایوجینک کاربن نکالنے کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، اعلی درجہ حرارت اور دباؤ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ پیونی ڈرائیون کاربن عناصر سے اس ہیرے کی تیاری کا عمل کافی پیچیدہ ہوتا ہے۔

چینی کمپنی کے مطابق، کاربن کا عنصر مختلف ذرائع جیسے بال، ہڈیاں، اور پھولوں سے حاصل کیا جاتا ہے، اور ایک خصوصی طور پر تیار کردہ آلہ کا استعمال کرکے اس کے کیمیائی بونڈ کو توڑا جاتا ہے، جس سے ہیرے کی تخلیق ہوتی ہے۔