بشریٰ انصاری نے بھکاریوں سے جان چھڑانے کا مفید طریقہ بتادیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینیئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بھکاریوں سے جان چھڑانے کا طریقہ بتاتے ہوئے تجویز دی ہے -کہ میونسپل کمیٹی ان سے صفائی کا کام کرواکر انہیں پیسے دے۔

ڈان نیوز کے مطابق، معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام سٹوری میں ایک دلچسپ نسخہ شیئر کیا- جس میں انہوں نے بھکاریوں سے جان چھڑانے کا ایک مؤثر طریقہ بیان کیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ میونسپل کمیٹی کو چاہیے کہ جہاں بھی بھکاری نظر آئیں- انہیں شہر کی صفائی کے کاموں پر مامور کر دیا جائے۔ اس تجویز نے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سے اتفاقیہ ردعمل حاصل کیا اور بہت سے لوگوں نے اس پر مثبت فیڈبیک دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں تجویز پیش کی کہ میونسپل کمیٹی کے عہدیدار بھکاریوں کو شہر کی صفائی کے لئے معاوضہ دیں، تاکہ وہ اپنے ذریعہ معاش میں اضافہ کر سکیں۔ اس تجویز کا مقصد بھکاریوں کو مزید محنتی اور خود کفیل بنانا ہے۔

مزید برآں، بشریٰ انصاری نے عام شہریوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھکاریوں کو بھیک دینے کی بجائے، انہیں جھاڑو اور دیگر صفائی کی اشیاء فراہم کریں۔ اس طرح شہریوں کو چاہیے کہ وہ ان سے صفائی کروا کر انہیں اس کا مناسب معاوضہ دیں۔ یہ نہ صرف بھکاریوں کو ایک مستقل روزگار فراہم کرے گا بلکہ اس سے شہر کی صفائی ستھرائی میں بھی بہتری آئے گی۔