وائٹ ہانڈی بنانے کا طریقہ

وائٹ ہانڈی بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے-
اجزاء

  • بغیر ہڈی کا چکن آدھا کلو
  • ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ
  • لہسن پیسٹ1 کھانے کا چمچ
  • نمک حسب ذائحہ
  • دہی1 کپ
  • کریم آدھا کپ
  • ہری مرچ، کٹی ہوئی گارنش کے لیے
  • دھنیا ، کٹا ہواگارنش کے لیے

ترکیب

درمیانے سائز کے پتیلے میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں۔ اس کے بعد مرغی کے بوٹیوں کو شامل کر کے اتنا بھونیں کہ ان کا رنگ تبدیل ہو جائے۔ پھر نمک اور کالی مرچ بھرکا کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب دہی شامل کر کے پتیلے کو ڈھانپ دیں اور آٹھ منٹ تک دم پر رکھیں۔

پھر کریم شامل کرکے مکس کریں۔ ہری مرچیں اور دھنیا سے گارنش کیجیے۔ جھٹ پٹ وائٹ ہانڈی تیار ہے۔