چین کو پاکستان کی ضرورت کیوں ہے؟
Why Does China Need Pakistan?
اس کی تین اہم ترین وجوہات ہیں۔ جس کی وجہ سے چین کو پاکستان کی ضرورت ہے۔
( The First Reason ) پہلی وجہ
چین اپنی تیل کی 80 فیصد تجارت ملاکہ اسٹیٹ سے کرتا ہے ۔یعنی ابنائے ملاکہ سے۔ یہ راستہ چین کو دس ہزار میل کے قریب پڑتا ہے۔ جبکہ اگر وہ یہ سفر پاکستان کی گوادر پورٹ سے کرے اسے یہ فاصلہ دو سے تین ہزار میل کا پڑتا ہے۔
اسی طرح اگر چین اپنا آدھا تیل پاکستان لے کرجائے تو اسے سالانہ دو ارب ڈالر کا منافع ہوگا۔ لیکن چین جیسے بڑے ملک کے لیے دو ارب ڈالر کا منافع کوئی اہم جز نہیں ہے۔
دوسری وجہ
ملاکہ اسٹیٹ سے آنے والی تجارت ہمیشہ خطرے سے دوچار رہتی ہے۔ چین کو مسلسل بڑی مقدار میں تیل اور گیس چاہیے مگر ابنائے ملاکہ سے جہاں سے چین تجارت کرتا ہے یہ ہر وقت جنگ کے خطرے میں رہتا ہے۔ کیونکہ یہاں موجود جاپان، کوریا، فلپائن، چین کے لئے درد سر ہیں۔ کیونکہ انہی کا بہانہ بنا کر امریکی فوج کا سب سے بڑا جنگی بیڑا یہاں موجود ہے۔
فلپائن تائیوان یہ وہ جگہ ہے جہاں امریکی فوج نے پہلے ہی قدم جما رکھے ہیں۔ اس جگہ پر ہر وقت جنگ کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔ اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو یہ سارے ممالک مل کر چین کا راستہ بند کر سکتے ہیں۔ اور چین اتنا بڑا بلاکیج کبھی برداشت نہیں کر سکتا۔ اس کے مقابلے میں پاکستان کا راستہ مختصر اور بہت ہی محفوظ ہے۔
تیسری وجہ
تیسری وجہ چین کی اپنی مغربی ریاستیں ہیں۔ چین کی مشرق ریاستیں ان کو دیکھتے ہی پتہ چلتا ہے یہاں سڑکوں کا جال ہے جس کا مطلب ہے انڈسٹری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ لیکن مغربی چین غریب چین کا حصہ ہے۔ اس طرح چین کبھی بھی دنیا میں طاقتور ملک نہیں بن سکتا۔ آدھا ملک امیر اور آدھا غریب۔
چین ان مغربی شہروں کی ترقی کیلئے سڑکوں کا جال اور انڈسٹری کا جال پھیلا رہا ہے۔ مگر یہاں بننے والی مصنوعات کی جب تک ایکسپورٹ نہیں ہوگی – یہاں ترقی بے فیض ہوگی اس کے لئے چین دو سڑک کے بنا رہا ہے۔
ایک سڑک کا قازقستانستان ،ترکمانستان، ایران اور ترکی سے ہوتی ہوئی یورپ تک جائے گی۔ اور دوسری سڑک سی پیک ہے جو کہ پاکستان کے گوادر سے ہوتی ہوئی دنیا کو چین کی مصنوعات پہنچانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ تین اہم ترین وجوہات ہیں جن کی وجہ سے چین کو پاکستان کی ضرورت ہے
Leave a Comment
You must be logged in to post a comment.