Urdu Khaber | Latest News & Updates

ذکر تیرا ہی عمدہ ہے پروردگار۔۔۔ لب پہ تیرا ہی کلمہ ہے پروردگار

mobile logo

ذکر تیرا ہی عمدہ ہے پروردگار
لب پہ تیرا ہی کلمہ ہے پروردگار

تیرے بندے ہیں ہم پوجتے ہیں تجھے
تو ہی اپنا سہارا ہے پروردگار

شکر تیرا ادا کیسے کر پائیں گے
نعمتیں تو ہی دیتا ہے پروردگار

کیوں نہ ملتا اذاں سے سکوں قلب کو
تیرا نام اس میں آتا ہے پروردگار

عشق تجھ سے ہے عشق حقیقی ، ہمیں
اس سے آرام  ملتا ہے ، پروردگار

قل ہوا اللہ سے یہ ملا ہے سبق
بے نیاز اور یکتا ہے پروردگار

ہے کرم تیرا لاکھوں کہ تو نے ہمیں
ان کی امت میں رکھا ہے پروردگار

خیر و شر میں کریں ہم سدا امتیاز
کر کرم  ، تو ہی داتا ہے پروردگار

شکر ہے ، مصطفیٰؐ کے بتانے سے ہی
تجھ کو عینی  نے جانا ہے  پروردگار

کلام : سید خادم رسول عینی

Exit mobile version