کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا | وصی شاہ

کنگن

کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا

تو بڑے پیار سے بڑے چاؤ سے بڑے مان کے ساتھ

اپنی نازک سی کلائی میں چڑھاتی مجھ کو

اور بےتابی سے فرقت کے خزاں لمحوں میں

تو کسی سوچ میں ڈوبی جو گھماتی مجھ کو

میں تیرے ہاتھ کی خوشبو سے مہک سا جاتا

جب کبھی موڈ میں آ     کر مجھے چوما کرتی

تیرے ہونٹوں کی حدت سے دہک سا جاتا

رات کو جب بھی تو نیندوں کے سفر پر جاتی

مرمریں ہاتھ کا اک تکیہ بنایا کرتی

میں ترے کان سے لگ کر کئی باتیں کرتا

تیری زلفوں کو ترے گال کو چوما کرتا

جب بھی تو بند قبا کھولنے لگتی جاناں

اپنی آنکھوں کو ترے حسن سے خیرہ کرتا

مجھ کو بےتاب سا رکھتا تیری چاہت کا نشہ

میں تری روح کے گلشن میں مہکتا رہتا

میں ترے جسم کے آنگن میں کھنکتا رہتا

کچھ نہیں تو یہی بے نام سا بندھن ہوتا

کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا

شاعر: وصی شاہ 

( شعری مجموعہ:آنکھیں بھیگ جاتی ہیں؛سال اشاعت،1997)

Related Content

صدائے غیب-علا مہ اقبال

mobile logo

میرے جانے سے نہیں دنیا میں خسارہ کوئی ۔۔۔

mobile logo

ذکر تیرا ہی عمدہ ہے پروردگار۔۔۔ لب پہ تیرا ہی کلمہ ہے پروردگار

Leave a Comment