-واٹس ایپ کا سٹیٹس کے نئے فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے سٹیٹس ہیڈر کا نیا اپ ڈیٹ فوری طور پر جا رہا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ نے نئے ڈیزائن والا سٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر فی الحال صرف اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا ہے اور اس کے لیے صارفین کو 2.23.26.13 ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ سٹیٹس اپ ڈیٹس ہیڈر میں کیمرا اور پینسل کے نشان کے دو بٹن کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔یہ بٹن صارفین کے لیے بطور شارٹ کٹ کام کریں گے اور صارفین بغیر کسی زحمت کے تصاویر، ویڈیو، جف اور تحریر اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کا مقصد ہے کہ کیمرا اور پینسل کے بٹن شامل کر کے لے آؤٹ کو منظم بناتے ہوئے صارفین کے تجربے کو بہتر کیا جائے۔واضح رہے حال ہی میں واٹس ایپ نے آزمائش کے لیے چینلز الرٹس فیچر بیٹا صارفین کو پیش کیا ہے۔

Related Content

whatsapp

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا

mobile logo

موبائل فون سم کا حصول مشکل، قوانین میں اہم تبدیلی کردی گئی

urdu khaber f (8)

6 جی ٹیکنالوجی 5 جی سے رفتار میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟ ماہرین نے بتا دیا