اسلام

وہ 6 کام جن کی رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بیعت لی

Published

on

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے  بیان کیا کہ ہم مجلس میں موجود تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ سے بیعت کرو –

  • کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤگے ‘
  • چوری نہیں کرو گے ‘
  • زنا نہیں کرو گے ‘
  • اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے-
  • اور اپنی طرف سے گھڑ کر کسی پر بہتان نہیں لگاؤ گے
  • اور نیک کام میں نا فرمانی نہیں کرو گے ۔

پس جو کوئی تم میں سے اس وعدے کو پورا کرے -اس کا ثواب اللہ کے یہاں اسے ملے گا اور جو کوئی ان کاموں میں سے کسی برے کام کو کرے گا – اس کی سزا اسے دنیا میں ہی مل جائے گی تو یہ اس کے لیے کفارہ ہوگا اور جو کوئی ان میں سے کسی برائی کا کام کرے گا اور اللہ اسے چھپا لے گا تو اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے۔ چاہے تو اس کی سزا دے اور چاہے اسے معاف کردے ۔

چنانچہ ہم نے اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی ۔

بیعت اقرار کو کہتے ہیں جو خلیفہ اسلام کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر کیا جائے یا پھر کسی نیک صالح انسان کے ہاتھ پر ہو ۔

Trending

Exit mobile version