وٹامن P12 ذہنی صحت اور یادداشت کیلئے بہترین قرار

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ وٹامن پی 12 دماغ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق، متعدد تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وٹامن ڈی، جسے عام طور پر سن شائن وٹامن کہا جاتا ہے، نہ صرف ہڈیوں اور مدافعتی نظام کے لیے اہم ہے بلکہ یہ دماغی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

محققین نے وٹامن ڈی کی کمی کے منفی اثرات کا جائزہ لینے کے بعد یہ معلوم کیا کہ وٹامن ڈی یادداشت کو بہتر بنانے اور ذہنی صحت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شایع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، وٹامن ڈی کی کمی سے دماغ کے حجم میں کمی ہو سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کی سربراہی میں کی جانے والی تحقیق، جس میں 295,000 سے زائد جینیاتی پروفائلز شامل تھے، نے یہ نتیجہ نکالا کہ وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے سے ڈیمنشیا کے 17 فیصد کیسز کو روکا جا سکتا ہے۔

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار افراد یادداشت سے متعلق ٹیسٹ میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں۔

الزائمر ایسوسی ایشن کے جریدے میں شایع ہونے والی تحقیق کے مطابق، وٹامن ڈی کی اعلیٰ سطح دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے اور اچھی یادداشت کے فروغ میں مدد دیتی ہے۔

تحقیق کے دوران محققین نے وٹامن ڈی کو ‘نیوروپروٹیکٹو’ وٹامن کے طور پر مانا، جو دماغ کی کارکردگی کے لیے اہم جینز کی سرگرمی کو منظم کرتا ہے۔

طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دماغ کی صحت پر دائمی سوزش منفی اثر ڈال سکتی ہے، اور وٹامن ڈی سوزش کو کم کر کے اس کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

نیورولوجی جرنل میں شایع ہونے والی ایک تحقیق کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی صحت پر دائمی سوزش کے اثرات سے ذہن کو علمی زوال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Related Content

اگر رات میں اچھی نیند نہیں آتی تو یہ طریقے اپنالیں

فلو وائرل بیماری

صحت کی اہمیت: 10 آسان صحت کے راز