تربوز کا خوش ذائقہ شربت بنانے کا طریقہ اور اس کے فوائد

Web Desk

21 May 2024

watermelon

تربوز کا خوش ذائقہ شربت بنانے کے اجزا

تربوز دو کپ ٹکڑوں میں کٹا ہوا
پانی حسب ضرورت
لیموں کا رس ایک کھانے کے چمچ
لال سیرپ ایک چائے کا چمچ
چینی حسب ضرورت
برف کے ٹکڑے حسب ضرورت
لیموں اور پودینے کے پتے

تربوز کا خوش ذائقہ شربت بنانے کی ترکیب اور فوائد

بلینڈر میں تربوز ڈال کر تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔

پھر اسے کسی برتن میں نکال کر چھان لیں۔ پھر اس میں لیموں کا رس، لال سیرپ اور چینی شامل کریں۔

آخر میں لیموں، پودینے کے پتے اور برف کے ٹکڑوں کے ساتھ گلاس میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔

لیجیے مزیدار تربوز کا شربت پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

جب جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے اور ٹھنڈک پہنچانے کی بات ہو تو تربوز سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔

اس مزیدار پھل کا 92 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔

اس کا صرف ذائقہ ہی زبردست نہیں ہوتا بلکہ اس میں متعدد قدرتی اجزاءجیسے وٹامن اے، بی سکس اور سی، پوٹاشیم، لائیکوپین اور دیگر موجود ہوتے ہیں۔

تربوز میں وٹامن سی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے-جس سے انسان کی جِلداور بینائی اچھی رہتی ہے۔

تربوز میں فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ نظام انہضام کے لئے بہت مفید ہے۔