-انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز یا تصاویر کو چھپانے کے فیچر کی آزمائش

انسٹاگرام نے اپنی سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن پر عریاں مواد کو چھپانے یا اسے دھندلا کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی آزمائش شروع ہو چکی ہے۔

کمپنی نے اپنے بلاگ پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ پلیٹ فارم پر نیوڈٹی کی نگرانی کا فیچر اب تجرباتی مرحلے میں ہے، جو کہ غیر مناسب مواد کو چھپانے میں مدد دے گا۔

اس فیچر کے ذریعے، انسٹاگرام کا مصنوعی ذہانت کا نظام خودکار طور پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر کو صارف کے انباکس میں بھیجے جانے کے بعد چھپانے یا دھندلا کر دے گا۔

یعنی، جب کوئی صارف دوسرے کو عریاں یا فحش مواد بھیجے گا، تو انسٹاگرام کی اے آئی ٹیکنالوجی فوراً مرد و خواتین کے جنسی اعضاء کی شناخت کر کے اس مواد کو دھندلا دے گی۔

اس فیچر کے تحت، ویڈیوز اور تصاویر کو حذف نہیں کیا جائے گا، بلکہ ایک انتباہ کے طور پر انہیں چھپایا جائے گا یا دھندلا دیا جائے گا، جس کے بعد صارف متعلقہ ویڈیو یا تصویر پر کلک کر کے اسے دیکھ سکتا ہے۔

یہ اقدام خاص طور پر نوجوان صارفین کی حفاظت کے لئے اٹھایا گیا ہے کیونکہ انسٹاگرام 18 سال سے کم عمر کے صارفین میں بھی مقبول ہے اور ان کے انباکس میں عموماً فحش مواد بھیجا جاتا ہے۔

انسٹاگرام اور دیگر ایپلیکیشنز سے کم عمر صارفین کو جنسی مواد سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، اور مختلف پلیٹ فارمز نے وقتاً فوقتاً نوجوانوں کی حفاظت کے لیے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

Related Content

window, split ya port able air conditioner mein ziyada behtar konsa hota hai

ونڈو، اسپلٹ یا پورٹ ایبل ایئرکنڈیشنر میں زیادہ بہتر کونسا ہوتا ہے؟

pakistan aik aur satellite bhejnay ko tayyar kya fawaid haasil hon ge

پاکستان ایک اور سیٹلائٹ بھیجنے کو تیار، کیا فوائد حاصل ہوں گے؟

لِنکڈ اِن صارفین کے لیے گیمز متعدی کرا دیے

لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے