آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے میں مددگار چند آسان ٹِرکس

آئی فون کی چارجنگ کا عمل بہت سادہ ہے؛ صرف چارجنگ کیبل اور اڈاپٹر کی ضرورت پڑتی ہے۔ تاہم، فون کی چارجنگ کی رفتار پر متعدد عناصر اثرانداز ہوتے ہیں۔ زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں آپ کو دن میں کئی بار فون چارج کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ لیکن چند سادہ ٹرکس اپنا کر آپ آئی فون کی چارجنگ کی رفتار بڑھا سکتے ہیں۔

آئی فونز کی ایسی ہی چند ٹِرکس کے بارے میں جاننا آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

پرانے چارجرز کا استعمال ترک کردیں-

اگر آپ آئی فون 8 یا اس کے بعد کا ماڈل استعمال کرتے ہیں، تو 20 واٹ پاور اڈاپٹر کا استعمال یو ایس بی سی سے لائٹننگ کیبل کے ساتھ کریں۔ اس طرح 30 منٹ میں فون کی بیٹری 50 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے اور ایک گھنٹے میں مکمل چارج ہو سکتی ہے۔ دس منٹ کی فاسٹ چارجنگ بھی بیٹری کو کافی حد تک چارج کر دیتی ہے۔

کمپیوٹر سے چارج کرنے سے گریز کریں-

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے آئی فون چارج کرنے کا خیال بظاہر بہتر لگ سکتا ہے، خاص کر جب آپ زیادہ وقت کمپیوٹر پر گزارتے ہوں۔ لیکن کمپیوٹر کی یو ایس بی پورٹ سے فون جلدی چارج نہیں ہوتا۔ دیواری ساکٹ سے چارج کرنے پر زیادہ پاور حاصل ہوتی ہے۔

چارجنگ کے دوران فون استعمال نہ کریں-

چارجنگ کے دوران فون کو استعمال کرنے سے وہ سست روی سے چارج ہوتا ہے خاص طور پر اگر آپ زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپس استعمال کرتے ہیں۔ اس سے طویل المعیاد بنیادوں پر بیٹری لائف بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ بیٹری کا درجہ حرارت بڑھنے سے فون کو نقصان پہنچتا ہے۔ تو بہتر ہے کہ چارجنگ کے دوران فون کا استعمال کم از کم کریں۔

فون بند کر دیں-

اگر آپ کو فون چارجنگ کے دوران بند ہو تو وہ معمول سے زیادہ تیزرفتاری سے چارج ہوتا ہے، کیونکہ چارجنگ کے دوران اسے کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوتا۔

جب ہمارا فون چارجنگ کے دوران سلیپ موڈ پر ہوتا ہے تو بھی وہ بیک گراؤنڈ میں متحرک ہوتا ہے اور مسلسل ایپس کو ریفریش کرتا ہے اور نوٹیفکیشن بھیجتا ہے، جس سے بیٹری چارج ہونے کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔

یقیناً زیادہ دیر تک فون بند رکھنے سے ضروری کالز یا میسجز تک رسائی نہیں ہوتی مگر 15 منٹ کے لیے بھی ایسا کرنا فون کو کافی حد تک چارج کردیتا ہے

ائیرپلین موڈ کا استعمال کریں-

اگر آپ اپنا فون بند کرنا نہیں چاہتے مگر اسے تیز چارج کرنا چاہتے ہیں تو ائیرپلین موڈ ٹرن آن کر دیں۔ ایسا کرنے سے تمام وائرلیس ٹرانسمیشن فنکشن جیسے سیلولر، وائی فائی اور بلیوٹوتھ ڈس ایبل ہو جاتے ہیں۔ یہ سب فنکشنز بیٹری پاور کو چوستے ہیں تو انہیں بند کرنے سے آئی فون تیزی سے چارج ہونے لگتا ہے۔

آئی فون کی سیٹنگز میں تبدیلی کریں-

تیزی سے چارج کرنے کے لئے فون کی سیٹنگز میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں کریں:

  • لو پاور موڈ کا استعمال
  • ڈارک موڈ میں سوئچ کریں
  • اسکرین کی روشنی کم کریں

ایک فیچر کو ڈس ایبل کر دیں-

ایپل نے آئی فون بیٹری کو تیزی سے تنزلی سے بچانے کے لیے ایک فیچر ڈیوائسز کا حصہ بنایا ہے، جس سے ڈیوائس کی چارجنگ سست ہو جاتی ہے۔ ویسے تو اس فیچر کا مقصد طویل دورانیے تک چارجنگ کے دوران بیٹری کو تحفظ فراہم کرنا ہے مگر اسے ڈس ایبل کرنے فون چارجنگ تیز ہو جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے سیٹنگز میں بیٹری اور پھر بیٹری ہیلتھ کے آپشن میں جاکر Optimized Battery Charging کو ٹرن آف کر دیں۔

Related Content

whatsapp

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا

mobile logo

موبائل فون سم کا حصول مشکل، قوانین میں اہم تبدیلی کردی گئی

urdu khaber f (8)

6 جی ٹیکنالوجی 5 جی سے رفتار میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟ ماہرین نے بتا دیا