ایک جہاز میں ایک جاپانی – لطیفہ

ایک جہاز میں ایک جاپانی – لطیفہ

ایک جہاز میں ایک جاپانی‘ ایک جرمن اور پاکستانی بیٹھے ہوئے تھے۔ جاپانی نے اچانک کھڑکی کے باہر ہاتھ نکال کر کہا۔ ”مجھے معلوم ہو گیا ہے میری سر زمین آ گئی ہے“
جرمن اور پاکستانی نے پوچھا کہ کیسے؟ تو جاپانی نے کہا۔ ”میرے ملک میں ٹیبل ٹینس زیادہ کھیلی جاتی ہے ابھی میں نے ہاتھ باہر نکالا تو ایک بال میرے ہاتھ پر لگی ہے۔
“ کچھ دیر بعد جرمن نے کھڑکی سے ہاتھ باہر نکالا اور کہا کہ میرا ملک آ گیا ہے۔

جاپانی اور پاکستانی نے پوچھا تمہیں کیسے معلوم ہوا؟ جرمن نے کہا کہ ہمارے ملک میں باکسنگ زیادہ کھیلی جاتی ہے‘ ابھی ہاتھ باہر نکالنے پر ہاتھ پر مکا لگا تو مجھے معلوم ہو گیا کہ یہ میرا ملک ہے

کچھ دیر بعد پاکستانی نے کھڑکی سے ہاتھ باہر نکالا اور اس کے بعد بولا کہ ہویا نہ ہو یہ میرا ہی ملک ہے ۔ وہ دونوں حیران ہو کر پوچھنے لگے کہ تم اتنے وثوق سے کیسے کہہ سکتے ہو کہ یہ پاکستان ہے؟ ”بات دراصل یہ ہے کہ میں نے ہاتھ باہر نکالا تو میری ہاتھ کی گھڑی غائب ہو گئی ہے“ پاکستانی نے بتایا۔

Related Content

urdu jokes (1)

کاروبار – لطیفہ