-سردیوں میں بالوں کی خصوصی دیکھ بھال کیجیے

سردیوں میں بالوں کی خصوصی دیکھ بھال کیجیے –

جیسے ہی سردی کا موسم آتا ہے، اگر آپ اپنے بالوں کا خیال نہیں رکھتیں تو آپ کی خوبصورتی اور کشش میں کمی آ سکتی ہے۔

سخت سردیوں میں، جب آپ گرم کافی پی رہی ہوں، خشک میوہ جات کی پلیٹ آپ کے سامنے ہو، ٹیلی ویژن پر آپ کا پسندیدہ شو چل رہا ہو اور آپ نے کمبل اوڑھ رکھا ہو، تو بستر چھوڑنے کا دل نہیں کرتا۔

سردیوں میں اصل مشکلات اس وقت شروع ہوتی ہیں جب آپ کی جلد پر منفی اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں اور سر پر بال خشک ہونے لگتے ہیں۔

بال خردرے، مسام دار اور نازک ہو جاتے ہیں۔ خواتین کے بال جب تک چمکدار، مضبوط اور لمبے نہ ہوں، ان کی شخصیت پر اثر نہیں پڑتا۔ اس لیے بالوں کو صاف، چمکدار اور صحتمند رکھنے کے لئے خاص توجہ دینی چاہیے۔

سردیوں کے موسم میں چونکہ پسینہ کم آتا ہے، اس لیے روزانہ بال دھونا ضروری نہیں۔
اچھے شیمپو کا استعمال کریں اور نیم گرم پانی سے بال دھوئیں۔ گرم پانی سے بال زیادہ خشک اور خردرے ہو سکتے ہیں۔

ہاتھوں اور پیروں پر لوشن لگانا نہ بھولیں تاکہ جلد خشک نہ ہو۔ گھر میں نیچرل کنڈیشنر بنائیں؛ شہد، انڈے کی زردی اور دہی کو ملا کر پیسٹ تیار کریں اور اسے بیس منٹ تک بالوں پر لگا کر رکھیں۔

پھر نیم گرم پانی سے بال دھولیں۔ یہ کنڈیشنر بالوں کو نرم اور چمکدار بنائے گا۔

سردیوں میں بالوں کی مالش بہت اہم ہوتی ہے۔ اس سے کنڈیشنر اچھی طرح جذب ہوتا ہے اور خشک ہوا سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ سرد موسم میں بال سخت اور کمزور ہو سکتے ہیں۔

مساج کے لئے زیتون یا ناریل کا تیل استعمال کریں، سر کے ہر حصے کی مساج کریں اور پھر گرم تولیہ سر پر لپیٹ کر رکھیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار کریں تاکہ بال نرم اور صحتمند رہیں۔

بال خشک ہونے پر نوکیں پھٹ سکتی ہیں، اس لیے ماہانہ بالوں کی تراش خراش کریں۔

موئسچرائزر بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ کیلا، دودھ یا دہی، اور بادام کا تیل ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور بالوں پر لگا کر پندرہ منٹ بعد دھو دیں۔
سردیوں میں خشکی سے نجات کے لئے گھریلو نسخہ استعمال کریں: گھیکوار کا گودا لگا کر پھر شیمپو سے دھو لیں۔

سردیوں میں بال گھنگریالے ہوتے ہیں، لہٰذا گرم پانی سے بجائے جیل لگا کر دھوئیں۔ صحت مند غذا کھائیں جیسے کہ پروٹینز اور وٹامنز سے بھرپور غذائیں کھائیں جو بالوں کو توانائی اور نشوونما دیتی ہیں۔

Related Content

اگر رات میں اچھی نیند نہیں آتی تو یہ طریقے اپنالیں

فلو وائرل بیماری

10 آسان صحت کے راز جو آپ کو لازمی جاننا چاہئے