کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ لاہور میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ہیمسٹرنگ کی چوٹ کا شکار ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ نوجوان حسیب اللہ خان کو پلئینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان کی جگہ بھی حسیب کو موقع مل سکتا ہے، جبکہ عماد وسیم اور فخر زمان کی ٹیم میں واپسی بھی متوقع ہے۔

فخر زمان کو محمد رضوان کی جگہ تیسرے یا چوتھے نمبر پر کھلایا جائے گا- جبکہ اوپننگ جوڑی میں کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب نظر آئیں گے۔

تیسرے میچ کے لیے آرام کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی بھی متوقع ہے، جبکہ عماد وسیم اس سیریز میں پہلی مرتبہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، اور ایک میچ بارش کی وجہ سے رد ہو چکا ہے۔

قومی ٹیم کی ممکنہ پلئینگ الیون:

کپتان بابراعظم، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، عثمان خان،شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور عباس آفریدی-