-چاکلیٹ بھی کھائیں اور وزن بھی نہ بڑھائیں

-منہ میں پانی بھر لانے والا یہ مزیدار میٹھا دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے

کیا آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں چاکلیٹس سے محبت ہے؟

چاکلیٹ کا یہ شیریں اور خوشگوار ذائقہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ چاکلیٹ سے بنی مصنوعات جیسے چاکلیٹ کینڈیز، کیک، ڈرنکس، آئسکریم، کوکیز اور بریڈ کو لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔ تاہم، اس لذیذ چیز میں ایک نقص یہ ہے کہ اس کی ایک چھوٹی سی بار میں بھی بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چاکلیٹ میں موجود کیلوریز جسم میں داخل ہوکر چربی کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ یہ چربی آسانی سے رانوں اور چہرے پر جمنے لگتی ہے۔ نتیجتاً، آپ موٹے اور فربہی لگنے لگتے ہیں۔ ایک اوسط سائز کی چاکلیٹ بار میں تقریباً 200 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اکثر چاکلیٹ پسند لوگ اس بات پر دھیان نہیں دیتے اور اپنا وزن بڑھاتے چلے جاتے ہیں۔ وہ تب ہی اپنی غلطی کا احساس کرتے ہیں جب کوئی ان کے موٹاپے پر تنقید کرتا ہے یا پھر کوئی بیماری ان پر گھیرا ڈالتی ہے۔

لہٰذا، چاکلیٹ کے عاشقین کو اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر وہ ایک اوسط سائز کی چاکلیٹ بار کھاتے ہیں تو انہیں اس کے بعد 33 منٹ تک ایروبک ورزش یا 40 منٹ تک تیز چلنا چاہیے۔ اس طریقے سے وہ چاکلیٹ کے نقصان دہ اثرات سے بچ سکتے ہیں اور کسی بیماری کا شکار نہیں ہوں گے۔

Related Content

اگر رات میں اچھی نیند نہیں آتی تو یہ طریقے اپنالیں

فلو وائرل بیماری

صحت کی اہمیت: 10 آسان صحت کے راز