بوہرا فرائڈ فش بنانے کی مزیدار ریسپی-
بوہرا فرائڈ فش ریسپی کے اجزاء
-
- پین گیسیّس بغیر کانٹے کی ½ کلو
- لہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
- نمک حسبِ ذائقہ
- لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
- لیموں کا رس 1 چائے کا چمچ
- انڈا 1 عدد
- سرکہ 1 کھانے کا چمّچ
-
- پاپے کا چورا 1 کپ
- نمک حسبِ ذائقہ
- کٹی ہوئی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
- تیل تلنے کے لیے
بوہرا فرائڈ فش ریسپی بنانے کی ترکیب
- ایک باﺅل میں لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ پاﺅڈر، لیمو کا رس، انڈہ اور سرکہ ڈال کر پھینٹ لیں۔
- اب اس آمیزے میں مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر میرینیٹ کرلیں۔
- اسے ڈھک کر 30 منٹ کے لیے میری نیٹ ہونے دیں۔
- پاپے کے چورے میں نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
- اب مچھلی کے ٹکڑے چورے سے کوٹ کرلیں۔
- ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی کو اچھی طرح فرائی کرلیں۔
- اب اس کو ٹیشو پر نکال کر رکھ دیں تاکہ تیل جذب ہوجائے۔
- بوہرا فرائڈ فش ریسپی کھانے کا لیے تیار ہے۔