موبائل فون سم کا حصول مشکل، قوانین میں اہم تبدیلی کردی گئی

اردو خبر (ویب ڈیسک) – پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر نئے اور ڈپلیکیٹ سم کارڈز کے اجرا کے قوانین کو مزید سخت کر دیا ہے۔

اردو خبر کی رپورٹ کے مطابق، اب نئے سم کارڈز کی ایکٹیویشن 8 گھنٹوں کی بجائے 7 دن میں مکمل ہوگی۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ نوسرباز مختلف بہانوں سے شہریوں کے انگلیوں کے نشانات اور دیگر ذاتی معلومات حاصل کرکے ان کے نام پر جعلی سم کارڈز جاری کرتے ہیں، جو مختلف قسم کی جرائم میں استعمال ہوتے ہیں۔

اس خطرے سے نمٹنے کے لیے سم کارڈز کی ایکٹیویشن کا دورانیہ بڑھا کر 7 دن کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، شہریوں کو فراڈ کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے مزید کچھ تبدیلیاں بھی قوانین میں کی گئی ہیں، جو 24 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گی۔

Related Content

whatsapp

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا

urdu khaber f (8)

6 جی ٹیکنالوجی 5 جی سے رفتار میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟ ماہرین نے بتا دیا

آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے میں مددگار آسان ٹِرکس

آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے میں مددگار چند آسان ٹِرکس