6 جی ٹیکنالوجی 5 جی سے رفتار میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟ ماہرین نے بتا دیا

6G ٹیکنالوجی 5G سے کہیں زیادہ تیز ہوگی- حالانکہ 5G ٹیکنالوجی ابھی بہت سے ممالک میں مکمل طور پر متعارف نہیں ہوئی، ماہرین پہلے ہی 6G ٹیکنالوجی پر کام شروع کر چکے ہیں۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ 6G کی رفتار 5G سے بہت زیادہ ہوگی۔

جاپان میں، دنیا کے پہلے ہائی اسپیڈ 6G وائرلیس ڈیوائس کو تیار کیا گیا ہے جو 100 گیگابٹ فی سیکنڈ (GBPS) کی رفتار سے ڈیٹا بھیج سکتا ہے، جو 5G کی رفتار سے 20 گنا زیادہ ہے۔

اس رفتار سے، ہر سیکنڈ میں پانچ ایچ ڈی فلمیں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

حال ہی میں جاپانی سائنسدانوں نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ انہوں نے ایک ہال میں 100 GBPS کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کیا تھا۔

یاد رہے کہ 5G ٹیکنالوجی کو 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ بیشتر ممالک میں اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہے۔

امریکا میں 5G موبائل انٹرنیٹ کی اعلیٰ رفتار 204.9 MB فی سیکنڈ ہے، تاہم نظریاتی طور پر اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 10 GBPS تک پہنچ سکتی ہے۔

جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے مطابق، 6G ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے اور اسے 2030 کی دہائی کے شروع میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

5G اور 6G میں بنیادی فرق الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم کے فریکوئنسی بینڈز میں ہوگا۔

چونکہ ابھی 6G اسٹینڈرڈ طے نہیں ہوا ہے، اس لئے اس ٹیکنالوجی کی خصوصیات کے بارے میں مکمل معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق، 6G ٹیکنالوجی کی مدد سے موبائل نیٹ ورک پر سائبر سیکیورٹی مضبوط ہوگی اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے زیادہ اعلیٰ فیچرز شامل کئے جائیں گے۔

Related Content

whatsapp

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا

mobile logo

موبائل فون سم کا حصول مشکل، قوانین میں اہم تبدیلی کردی گئی

آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے میں مددگار آسان ٹِرکس

آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے میں مددگار چند آسان ٹِرکس