پاکستان کے شہری، جو پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں، فیول افیشنٹ گاڑیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس زمرے میں سوزوکی آلٹو 660 سی سی کی پاکستانی شاہراہوں پر موجودگی خاص طور پر قابل ذکر ہے، جس کا مقبول ہونا اس کی شاندار فیول اکانومی کی بدولت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ گاڑی پاکستان اور بھارت میں بہت پسند کی جاتی ہے۔
موجودہ دور میں، جہاں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، سوزوکی نے بھی الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری میں سرگرمی دکھائی ہے۔
اب سوزوکی ماروتی آلٹو 800 کو ہائبرڈ ورژن کے ساتھ نیا روپ دے رہی ہے، جسے آلٹو 800 ہائبرڈ کہا جاتا ہے۔ اس نئے ماڈل میں جدید فیچرز شامل ہیں اور قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔
نئے آلٹو 800 ہائبرڈ ماڈل میں 796 سی سی کا BS6 انجن شامل ہے، جو کہ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آئے گا۔ اس گاڑی کی قیمت بھارت میں 3.25 لاکھ سے شروع ہو کر 5.12 لاکھ بھارتی روپے تک ہوگی۔
بھارت میں لانچنگ اور پاکستان کے امکانات -اگر اس کی قیمت کی بات کی جائے تو اس ایکس کمپنی ریٹ 3.25 لاکھ روپے سے شروع ہوکر 5.12 لاکھ بھارتی روپے تک ہو گا۔
اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ گاڑی پاکستان میں لانچ ہونے جا رہی ہے تو ایسا ہرگز نہیں یہ گاڑی پاکستان کے ہمسائیہ ملک بھارت میں لانچ ہونے جا رہی لیکن مستقبل میں یہ امید کی جا سکتی ہے کہ پاک سوزوکی کو بھی خیال آ جائے کہ وہ بھی آلٹو کا ہائبرڈ ماڈل لانچ کر دے۔